ابنا: نوری مالکی نے جرمن جریدے دیر اشپیگل سے گفتـگو میں کہا کہ کردوں کے مفادات اسی میں ہیں کہ وہ مرکزی حکومت سے تعاون کریں اور کرد علاقے کے حکام کو جان لینا چاہیے کہ ترکی کردوں کا حامی نہیں ہے بلکہ صرف اپنے مفادات کے درپئے ہے۔ عراق کے وزیر اعظم نے عراقی کردستان کی ترکی سے کسی بھی طرح کی وابستگي کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عراق کی مرکزی حکومت ہی کو اختیار ہے کہ وہ کردستان میں تیل کی پیداوار اور خرید وفروخت کرے۔ انہوں نے عراق میں حکومتی اداروں، پارلیمنٹ اور عدلیہ کی کارکردگي پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود سرانہ اقدامات سے ملت عراق کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔ وزیر اعظم مالکی نے کہا کہ صوبہ انبار میں جاری بدامنی مذہبی نہیں ہے لھذا سیاسی گروہوں کی مفاہمت سے اختلافات دور ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے عراق کے حکام نے بارہا اعلان کیا ہےکہ عراق میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔......./169
28 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515025
عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے کہا ہے کہ کردوں کا مستقبل مرکزی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے میں ہے۔